امریکی محکمہ دفاع پنٹا گون نے کہا ہے کہ بیرونی امداد کے بغیر شمالی کوریا امریکہ کو جوہری حملے کا نشانہ نہیں بنا سکتا۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بات امریکی کانگریس میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ گزشتہ ماہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے قبل جمع کرائی گئی تھی ۔
رپورٹ میں کہا
گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ پر جوہری حملے کرنے میں پرعزم ہے تاہم اس ضمن میں شمالی کوریا کے پاس مطلوبہ ٹیکنالوجی موجود نہیں اور شمالی کوریا کسی بیرونی مدد کے بغیر براعظم امریکہ کو نشانہ نہیں بنا سکتا۔
رپورٹ کے مطابق اگر شمالی کوریا نے اپنے بیلسٹک میزائلوں کو جدید ترین اور حدف تک واضح انداز میں پہنچنے کی ٹیکنالوجی حاصل کی تو اس صورت میں وہ امریکہ کو نشانہ بنانے کے قابل ہو جائے گا۔